Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن، پابندیوں اور کرفیو کا 87 واں روز

مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن، پابندیوں اور کرفیو کا 87 واں روز
October 30, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن، پابندیوں اور کرفیو کا 87واں روز ہے۔ مقبوضہ وادی میں زندگی مسلسل مفلوج ہے۔ چپے چپے پر قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کیلئے جنت نظیر وادی تنگ کر دی۔ قابض فورسز کا گزشتہ روز سے ضلع اننت ناگ کے علاقے بیج بہاڑہ میں نام نہاد آپریشن جاری ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو تنبیہ کر دی۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال کر رہی ہے۔ پانچ اگست سے اب تک مختلف واقعات میں گیارہ کشمیری جاں بحق اور لاتعداد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کمیشن نے بھارت سے وادی پر نافذ تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ فی الفور کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کرے۔ ادھر امریکا میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہالی ووڈ میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ہاتھوں میں موم بتیاں تھامے شرکا نے آزادی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔