Tuesday, May 21, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو کو 78 روز گزر گئے

مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو کو 78 روز گزر گئے
October 21, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین کرفیو کو 78 روز گزر گئے ، وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جب کہ انٹر نیٹ اور موبائل فون سروسز بند ہیں ، گلیاں سنسان پڑی ہیں ۔ آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کی جانب سے  محبوس عوام کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔  ریسی میں آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے وردیاں پہن کرمارچ کیا۔ مقبوضہ وادی میں خوف کے سائے لہرا رہے ہیں جب کہ کشمیری اپنی ہی سر زمین پر گھٹ گھٹ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، تاریخ کے بدترین کرفیو کو 78 دن ہو گئے ہیں ۔ جنت نظیر وادی میں زندگی کا پہیہ جام ہے ، گلیاں سنسان پڑی ہیں، کاروبار دکانیں، تعلیمی ادارے دفاتر سب بند ہے۔ سڑکوں پر چپے چپے پر بھارتی اہلکار دندناتے پھر رہے ہیں، کشمیریوں کے گھروں سے نکلنے پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی معطلی نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا ہے ،   بھارت نے نیا ہتھکنڈا آزماتے ہوئے موبائل فون آپریٹرز کو نئے کنکشن دینے سے روک دیا ۔ میڈیکل سٹورز آن لائن نئے آرڈرز دینے سے قاصر ہے جس نے وادی میں ادویات ناپید ہو چکی ہیں۔ بھارت نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو کھلی چھوٹ دے دی، ایک طرف بھارتی فوج نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے تو دوسری طرف انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے وردیاں پہن کر ریسی کے علاقے میں مارچ کیا اور مذہبی گیت بھی گائے۔