Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بد ترین لاک ڈاؤن اور کرفیو 111 ویں روز بھی جاری

مقبوضہ کشمیر میں بد ترین لاک ڈاؤن اور کرفیو 111 ویں روز بھی جاری
November 23, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بد ترین لاک ڈاؤن اور کرفیو 111 ویں روز بھی جاری ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور بند، سڑکیں سنسان ہیں۔ چپے چپے پر قابض بھارتی فورسز نے جنت نظیر وادی کشمیریوں پر تنگ کر دی۔ وادی میں بدستورغذائی بحران ہے۔ ادویات بھی ناپید ہیں جبکہ مواصلاتی نظام بھی مسلسل بند ہے۔ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر رکن کانگریس بریڈ شرمن نے نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کو خط لکھا جس میں کہا مقبوضہ کشمیر پر امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد آپ نے کیا اقدامات کیے؟۔ بھارتی حکومت امریکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت کیوں نہیں دے رہی؟ بریڈ شرمن نے امریکی محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس حکام سے بریفنگ مانگ لی۔