Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ننھی کلی کچل دی گئی ‏

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ننھی کلی کچل دی گئی ‏
May 13, 2019
مقبوضہ کشمیر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ننھی کلی کچل دی گئی ، ضلع بانڈی پورہ کی تین سالہ بچی سے زیادتی کے خلاف وادی سراپا احتجاج بن گئی، بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا،، پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر  میں ایک اور حوا کی بیٹی حیوانیت کی بھینٹ چڑھ گئی ، ضلع بانڈٰی پورہ کے علاقے سنبل میں انسانی بھیڑیے نے تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 13 کشمیری شہید کئے گئے ‏

ننھی کلی سے زیادتی کی خبر پر کشمیری سراپا احتجاج بن گئے ، ضلع بڈگام، بارہ مولا اور سوپور سمیت وادی بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ متعدد مقامات پر بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں  جس کے دوران قابض فورسز نے کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا، پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ننھی کلی کے ساتھ زیادتی کو انسانیت کے ساتھ جرم قرار دیا ہے، انھوں نے مجرم کو سخت سے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔