Thursday, May 9, 2024

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں ، شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں ، شاہ محمود قریشی
February 7, 2019
برمنگھم ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں ،جس پر عالمی برادری کو خاموشی توڑنا ہوگی۔ برمنگھم میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پاکستانی موقف کی تائید کرتی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر کے واقعات پر کوئی بھی بولنے کی جسارت نہیں کررہا ،بھارت فورسز کی بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی باعث تشویش ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں اجلاس کے مخالف کچھ قوتیں تھیں مگر  اجلاس کے انعقاد ممکن بنانے پر  برطانوی رکن پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ، اوور سیز پاکستانیوں کا ملکی تعمیر و ترقی میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، بیرون ملک مقیم  پاکستانی ملکی استحکام کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ۔