Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والی بھارتی فوج شیوسینا کے ایجنڈے پر عمل پیرا، اقلیتوں کیخلاف مظالم میں بھی شامل

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والی بھارتی فوج شیوسینا کے ایجنڈے پر عمل پیرا، اقلیتوں کیخلاف مظالم میں بھی شامل
December 5, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) مودی سرکار کا اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں لیکن اب بھارتی فوج کے اعلیٰ عہدیدار بھی اقلیتوں کیخلاف مظالم میں شامل ہو گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والی بھارتی فوج بھی شیوسینا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو گئی ہے اور اس نے شیوسینا کی طرح بھارت کی دیگر اقلیتوں پر زمین تنگ کرنا شروع کر دی ہے اور انتہاپسند ہندو تنظیموں کا بھارتی فوج میں بھی اثر ورسوخ بڑھ گیا ہے جس کے بعد بھارتی فوج کے کئی اعلیٰ افسر بھی اقلیتوں کے خلاف مہم میں شیوسینا اور دیگر انتہاپسندوں کی کھلے عام مدد کرتے نظر آتے ہیں۔ بھارتی فوج کے کرنل سری کانت پروہت نے کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ وہ ہندو انتہاپسندوں کو مسلمانوں پر حملوں کیلئے اسلحہ اور ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔ سری کانت پروہت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے انتہاپسندوں کی عملی تربیت بھی فوج ہی کرتی ہے اور اب تک پانچ سو سے زائد انتہاپسند ہندوؤں کو ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی گئی ہے۔ اس نے مزید انکشاف کیا کہ مکہ مسجد، درگاہ اجمیر شریف اور مالے گاؤں میں مسلمانوں کیخلاف استعمال ہونیوالا اسلحہ اور گولہ بارود بھی بھارتی فوج کی طرف سے دیا گیا تھا۔