Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانوی دارالعوام میں بحث

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانوی دارالعوام میں بحث
September 23, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانوی دارالعوام میں بحث ہوئی۔ آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے ارکان اور پاکستانی نژاد ممبران پارلیمنٹ کا مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔

بحث میں متعدد ممبران پارلیمنٹ نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی، بحث کا آغاز آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ آن کشمیر کی چئیرپرسن ڈیبی ابراہمز نے کیا، انہوں نے کہا بچوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا، برہان وانی کا ذکر بھی کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، بھارتی فوج طاقت کے بل پر پمپ ایکشن پیلٹ گن کا بےجا استعمال کررہی ہے، کہا کہ نریندر مودی کو اقوام میں خطاب کے موقع پر چیلنج کرنا ہو گا۔ پارلیمنٹ میں سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ارکان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ارکان پارلیمان نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔