Monday, May 13, 2024

پانی ہتھیار نہیں امن کا ضامن ہونا چاہئے ، انتونیو گوترس

پانی ہتھیار نہیں امن کا ضامن ہونا چاہئے ، انتونیو گوترس
February 16, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے کہا کہ پانی ہتھیار نہیں ، امن کا ضامن ہونا چاہئے ،   پاک بھارت ڈائیلاگ سے پانی کا مسئلہ حل ہوسکتاہے،انتونیوگوتریس نےاقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی پر عمران خان کی تقریر کو پُر اثر قرار دے دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے جبرپر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھی چپ نہ رہے ، اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتونیوگوتریس نے کہا کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے ،  پانی ہتھیار نہیں بلکہ امن کا ضامن ہونا چاہیے، بھارت کے ساتھ مؤثر ڈائیلاگ سے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس  کا کہنا تھا پاکستان میں ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ میں ماحولیاتی تبدیلی پر وزیراعظم عمران خان کی تقریربہت پرُاثر تھی،   وہ بلین ٹری سونامی اور کلین اینڈ گرین پاکستان   مہم  کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے کوئی ملک محفوظ نہیں، عالمی کوششیں مقاصد کے حصول کے لیے ابھی ناکافی ہیں،اقوام عالم کو ماحولیاتی تبدیلی میں ایمرجنسی صورتحال کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہناتھا کہ وہ پاکستانیوں کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں،پاکستان نے اپنی محبت اور شفقت سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ۔ وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تغیر سے متعلق قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ،  مشیرموسمیاتی تغیر ملک امین اسلم  کا کہناتھا کہ موسمیاتی چیلنجز باعث پاکستان کو مطابقت پذیری نہ ہونے سے 6 سے 14 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے ،انھوں نے بتایا کہ ملک کے 8 اضلاع میں کلائمٹ سمارٹ زراعت کا آغاز کر رہے ہیں۔