Saturday, September 7, 2024

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا عالمی دن بطور یوم سیاہ منایا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا عالمی دن بطور یوم سیاہ منایا جارہا ہے
December 10, 2018
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی بھارتی بربریت سےکشمیریوں میں غم وغصے کی لہر دوڑگئی ہے۔کشمیری  آج انسانی حقوق کے عالمی دن کو  یوم سیاہ کے طور پر منارہےہیں۔جبکہ وادی میں مکمل طورپرشٹرڈاؤن ہڑتال بھی رہےگی۔ آج  دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ۔ مودی سرکار اور قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ستائےہوئے لاکھوں کشمیری انسانی حقوق کےعالمی دن کو یوم سیاہ کےطورپرمنارہےہیں۔ وادی بھر میں آج سکول و کالج سمیت تمام تعلیمی اور کاروباری مراکزکیساتھ ساتھ دفاتربھی بندرہیں گے۔ ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سے دی گئی تھی۔ جس پر بھارتی مظالم کےستائے کشمیری عوام نے لبیک کہا۔ ایک اندازے کےبعد قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں رواں سال 333 کشمیری بھارتی فورسز کی بربریت کےنتیجے میں شہیدہوچکے ہیں، جبکہ پرامن مظاہروں کےدوران بھارتی فائرنگ سے ہزاروں کشمیری زخمی اورمتعدد مکانات تباہ بھی ہوچکے ہیں۔