Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم شہدا منایا جا رہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم شہدا منایا جا رہا ہے
July 13, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں آج یوم شہدا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پورے کشمیر میں ہڑتال ہے۔ بھارتی سرکار نے مظاہرین کو مارچ سے روکنے کے لیے سری نگر میں رکاوٹٰیں کھڑی کر دی۔ عزم و استقامت کے پیروکار کشمیری آج یوم شہدا منا کر اپنے ان بھائیوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جنہوں نے 13 جولائی 1931 کو ڈوگرا مہاراج کے خلاف سری نگر کی سنٹرل جیل کے باہر اپنی جانیں قربان کی تھیں۔ ہزاروں کشمیری عبدالقدیر نامی شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر جیل کے باہر جمع ہوئے۔ نماز ظہر کے وقت ڈوگرہ فوجیوں نے اذان دینے والے نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ ایک اور نوجوان نے اٹھ کر اذان جاری رکھی، اذان مکمل ہونے تک بائیس نوجوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ یوم شہدا کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ کشمیریوں کے احتجاج روکنے کیلئے بھارتی فوج نے پہرے لگا رکھے ہیں۔ اس کے باوجود کشمیریوں کی جانب سے جلسے اور جلوس نکالے۔ کئی جگہوں پر بھارتی فوج اور کشمیریوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ قابض انتظامیہ نے حریت رہنماؤں کو نظر بند کر رکھا ہے جبکہ جمعہ کی رات سے ہی کشمیریوں کی گرفتاریوں کا عمل بھی جاری ہے۔ کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں۔