Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ‘ کشمیری قیادت نے شٹرڈاﺅن کی اپیل کر دی

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ‘ کشمیری قیادت نے شٹرڈاﺅن کی اپیل کر دی
July 20, 2016
سرینگر (92نیوز) بھارتی مظالم کےخلاف مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کشمیر کی متحدہ قیادت کی جانب سے آج دو پہر دو بجے تک مکمل شٹر ڈاون کی اپیل کی گئی ہے۔ حریت رہنماوں کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جمعرات دوپہر دو بجے کے بعد سے جمعے کی صبح تک وقفے کے بعد دوبارہ مکمل شٹر ڈاون کیا جائے گا۔ حریت رہنماوں کی جانب سے مزید 3 دن ہڑتال اور یوم سیاہ کی کال دی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بارہویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد پچاس ہو چکی ہے‘ پینتیس سو سے زائد زخمی ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں اخبارات‘ فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام معطل ہے۔ متعدد علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاءکی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ بھارتی فورسز کے ظلم و ستم سے کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ جذبہ حریت سے سرشار کشمیری نوجوان کرفیو کے باوجود بھی سڑکوں پر آتے اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہیں۔