Friday, May 17, 2024

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے
January 26, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں  پوری وادی میں ہڑتال کی جائیگی ۔ اسکول ،دفاتر اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ وادی بھر میں بھارت مخالف  ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ۔ دوسری جانب قابض انتظامیہ نے احتجاجی ریلیوں کو روکنے کیلئے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔ بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری عوام کیلئے یوم عذاب بن گیا۔ انتہا پسند فورسز کا کشمیریوں کے قتل عام سے جی نہ بھرا تو  نہتے کشمیریوں کی تذلیل شروع کردی۔ عالمی امن کی ٹھیکدار تنظیمیں اور ممالک نے آنکھوں پر پٹی باندھ لی۔ بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں جگہ جگہ پولیس کی چیک پوسٹیں بنا کر شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جانے لگی ہے۔ سرینگر میں بیس چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے  شہریوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ بھارتی پولیس نے  چیئرمین  جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک اور حریت رہنما ہلال احمد وار کو  گرفتار کرکے  پولیس اسٹیشن  منتقل کر دیا۔