Tuesday, May 21, 2024

مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے

مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے
February 25, 2019
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل تھرٹی فائیو اے کی منسوخی کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت کل ہوگی، وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے۔ مسلمانوں کو اپنے ہی علاقے میں اقلیت بنانے کے منصوبے آرٹیکل تھرٹی فائیو اے کوبھارتی سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے، جو کل سے 28فروری تک سنی جائے گی۔ آرٹیکل تھرٹی فائیو اے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی آئین میں خصوصی حیثیت دیتا ہے  جس کے تحت غیر ریاستی باشندے یہاں جائیداد نہیں خرید سکتے۔ بھارتی انتہا پسندوں نے اسے ختم کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے تاکہ وادی کی مسلم اکثریت اقلیت میں بدل جائے گی۔ آرٹیکل 35اے  کی متوقع منسوخی کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جس کی کال حریت قیادت کی جانب سے دی گئی تھی۔ اس موقع پر تمام تعلیمی و کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔