Monday, September 16, 2024

مقبوضہ کشمیر میں 32ویں روز بھی کرفیونافذرہا، زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

مقبوضہ کشمیر میں 32ویں روز بھی کرفیونافذرہا، زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی
August 9, 2016
  سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں بتیسویں روزبھی کرفیونافذہےجس سےکشمیریوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔لیکن کشمیریوں نے تمام ترظلم وستم کے باوجودبھارت کے سامنے جھکنے سے انکارکردیاہےاورقابض فوج بےبس دکھائی دےرہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت نےحسین وادی کشمیرکودنیاکی سب سےبڑی جیل توبنادیالیکن کشمیریوں   کے حوصلےتوڑسکانہ ان کےدل میں جلتی آزادی کی شمع بجھاسکا۔ وادی بھرمیں مسلسل بتیس ویں روزبھی کرفیونافذرہا مارکیٹیں،بازار،تعلیمی ادارےبند اورٹرانسپورٹ کاپہیہ  جام ہے اسی طرح  شہریوں پرموبائل فون سروس اورانٹرنیٹ سروس  کےدروازےبھی بندہیں ،لیکن بھارت  کےتمام  اوچھےہتھکنڈوں کےباوجودبہادرکشمیریوں نے بھارت کے سامنے جھکنے سے انکارکردیاہے۔کشمیرکےگلی کوچوں سےایک ہی آوازسنائی دیتی ہے کشمیربنے گاپاکستان۔ مقبوضہ کشمیرمیں ایک ماہ سےجاری بھارتی بربریت کے نتیجے میں سترسےزائدکشمیری شہیداورچھ ہزارسے زائدزخمی ہوچکےہیں۔