Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں 14شہادتوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی

مقبوضہ کشمیر میں 14شہادتوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی
December 17, 2018
لاہور ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے 14معصوم کشمیریوں کی شہادتوں کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی گئی ۔ قرار داد حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے  رکن ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی ، قرار داد میں عالمی برادری سے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں جب کہ ایک ہی دن میں 14 افراد کی شہادتوں کے خلاف مقبوضہ وادی میں تین روزہ ہڑتال جاری ہے ۔