Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر : مسلسل کرفیو کےباعث ادویات اور خوراک کی شدید قلت ، شکاگواور جارجیا میں کشمیری کمیونٹی کا بھارت کے خلاف احتجاج

مقبوضہ کشمیر : مسلسل کرفیو کےباعث ادویات اور خوراک کی شدید قلت ، شکاگواور جارجیا میں کشمیری کمیونٹی کا بھارت کے خلاف احتجاج
August 30, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیوکےنفاذکوترپن روزگزرچکےہیں کشمیری عوام کو ادویات اورخوراک کی شدیدقلت  کاسامناہے جبکہ آزادی ریلیوں کاسلسلہ بھی جاری ہے پرامن مظاہرین پرفائرنگ کرکے بھارتی فوج نے سوسے زائدشہریوں کوزخمی کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق سری نگر،اسلام آباد،بارہ مولہ،بانڈی پورہ اورکولگام سمیت مقبوضہ وادی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں ۔ مظاہرین نے سبزہالی پرچم اٹھارکھے تھےجبکہ زبان پرایک ہی نعرہ تھا ہم کیاچاہتے ہیں آزادی ۔ بھارت مخالف نعرے بازی سن کرقابض فوج غصےسےلال پیلی ہوگئی  اورنہتے عوام پرفائرنگ کرکے سو سے زائدکشمیریوں کوزخمی کردیا۔ ادھرمسلسل ترپن روزسےجاری کرفیوکے باعث کشمیریوں کوخوراک اورادویات کی شدیدقلت کاسامناہے ۔ حریت رہنمامیرواعظ عمرفاروق نےسری نگرجیل سےکشمیریوں کے نام پیغام میں کہاہےکہ آزادی کی جدوجہد مشکل مرحلے میں داخل ہوچکی،عوام اپنی تحریک جاری رکھیں۔ دوسری جانب  امریکامیں مقیم  کشمیری بھی  بھارت کےخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔ شکاگواورجارجیامیں ہونے والےاحتجاجی مظاہروں میں کشمیریوں سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔