Sunday, May 19, 2024

مقبوضہ کشمیر ، قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کی نماز جنازہ ادا

مقبوضہ کشمیر ، قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کی نماز جنازہ ادا
January 24, 2019
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہ کر سکے ، ضلع پلواما اور شوپیاں میں قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا  کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں  ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر فضاء نعرہ تکبیر سے گونجتی رہی  ، ظالم بھارتی فوج تین دن میں نو کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے ۔ نمازِ جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نےشرکت کرکے آزادی کی جدوجہدجاری رکھنے کاپیغام بھی دےدیا، آنکھوں میں پیاروں کےبچھڑنےکاغم لیےخواتین بھی مردوں کےشانہ بشانہ آزادی کےنعرےلگاتی رہیں۔ نمازِ جنازہ کےموقع پر مکمل ہڑتال کی گئی، تمام تعلیمی اور کاروباری مراکز بندرہے۔ ظالم بھارتی فوج تین دن میں مختلف واقعات کے دوران نو کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔جس کے بعدشہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے۔۔