Tuesday, May 7, 2024

مقبوضہ کشمیر ، ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے نام پر مزید دو کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر ، ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے نام پر مزید دو کشمیری شہید
November 10, 2018
سرینگر (92 نیوز) درندہ صفت بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلع پلواما میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیریوں کی آنکھ ایک بار پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے کھل گئی۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھرنہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا دیا۔ صبح سویرے بھارتی فوج نے فائرنگ کرتے ہوئے ضلع پلواما میں دو نوجوانوں کو  شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے کشمیریوں کی شناخت لیاقت احمد وانی اور واجدالاسلام کے نام سے ہوئی ہے۔ شہادتوں کی خبر ملنے پر شہری بھی بھارتی فورسز کی بربریت کیخلاف سراپا احتجاج بن گئےاور وادی میں ہٹرتال کا اعلان کر دیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی۔ گزشہ روز ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔