Saturday, May 18, 2024

مقبوضہ کشمیر ، ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کا اسکول پر حملہ ، 16 طلباء زخمی

مقبوضہ کشمیر ، ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کا اسکول پر حملہ ، 16 طلباء زخمی
February 13, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے اسکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 16 طلباء زخمی ہو گئے۔ کشمیریوں پر بھارتی فوج نے مظالم کے پہاڑ توڑنا بند نہ کیے۔ ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے تعلیمی اداروں کو بھی نہ چھوڑا اور اسکول پر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہو گئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر ضلع بڈگام میں قابض فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن ہوا جس میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ غم وغصے سے بھرے کشمیری بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف احتجاج کرنےگھروں سےنکل آئے۔ قابض فوج کی مظاہرین پر بھی فائرنگ  ، پیلٹس اور آنسو گیس کے شیلز برساتے رہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کی آواز دبانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ ادھر آرٹیکل تھرٹی فائیو اے اور تھری سیونٹی کیخلاف سماعت کی اپیل کے موقع پر وادی میں دو روزہ ہڑتال کی گئی ہے۔ اس دوران تمام تعلیمی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارت ایسے ہتھکنڈے اپنا کر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دَبا نہیں سکتا۔