Saturday, May 4, 2024

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان شہید
May 10, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہو گیا۔ ماہ رمضان میں بھی مقبوضہ کشمیر میں خون کا کھیل جاری ہے۔ انتخابی ڈرامے کی ناکامی پر قابض بھارتی فورسز آپے سے باہر ہو چکی ہیں۔ تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا جارہا ہے۔ بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے گاؤں امیش پورہ کو علی الصبح گھیرے میں لے لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران ایک نہتے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی ہے۔ حریت قیادت نے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔