Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں سات کشمیری ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن گئے

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں سات کشمیری ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن گئے
November 25, 2018
سرینگر (92 نیوز) دہشتگرد بھارتی فوج نے جنت نظیروادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔  مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مزید سات کشمیری ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔ بھارتی بربریت کے خلاف پوری مقبوضہ وادی میں غم و غصے کی لہر پھیل  گئی اور کشمیری ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ بھارتی فوج نے پر امن احتجاج کرنیوالوں کو بھی نہ بخشا  اور فائر کھول دیا۔ پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ گولیاں  اور شیل لگنے سے تین سال کی بچی سمیت درجنوں کشمیری زخمی ہو گئے۔ ادھر جمعے کے روز بھارتی فورسز کےمظالم کا نشانہ بننے والی جواں سال خاتون کی نمازِ جنازہ بھی ادا کردی گئی جس میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی۔ خاتون کو پاکستانی پرچم  میں لپیٹ کر سپردِخاک کیا گیا۔ پاکستانی پرچم اٹھائے آزادی کے متوالوں نے بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ دوسری طرف جعلی مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ایک فوجی اہلکار ہو گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 18 سے زائد کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ ایک سال کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں کے شہید کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 406 سے بڑھ چکی ہے۔ انسانیت کے اتنے بڑے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی بڑا سوالیہ نشان ہے؟۔