Friday, May 3, 2024

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں بھارتی قابض فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن ، دو افراد شہید

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں بھارتی قابض فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن ، دو افراد شہید
May 3, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو افراد شہید ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ادخارا میں سرچ آپریشن کے دوران  فائرنگ کرکے مزید دو نوجوان شہید کردیئے ۔ بھارتی فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی۔ دوسری جانب میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں وادی میں بڑے پیمانے پر بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریوں کی پر زور مذمت کی اور اِسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ قبل ازیں شوپیاں اور پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 44 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے رات گئے آپریشن کرتے ہوئے ضلع پلوامہ  سے اڑتین اور شوپیاں سے چھے نوجوانوں کو گرفتار  کرکے جیل منتقل کردیا۔ قابض انتطامیہ نے گرفتاریوں کی وجہ  بتانے سے  انکار کردیا۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب چھے مئی کو منعقدہ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں شوپیاں اور پلوامہ میں  پولنگ ہونی ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام عالم سے فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیرینہ مسائل حل کیے بغیر عالمی سطح پر دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں۔