Tuesday, April 16, 2024

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید
November 18, 2018
سرینگر (92 نیوز) قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کی زمین ایک بار پھر کشمیریوں کیلئے تنگ کر دی۔ ضلع شوپیاں میں درندہ صفت بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید جبکہ ایک لاپتہ ہے۔ شہادتوں کی اطلاع ملنے پر شہریوں میں بھی غم و غصہ پھیل گیا۔ شہریوں نے ضلع پلواما اور شوپیاں سمیت متعدد علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ احتجاج کے پیشِ نظر وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔ دوسری جانب کشمیریوں کے خون کی پیاسی بھارتی فورسز کی ہٹ دھرمی بھی برقرار ہے۔ فورسز نے شہادتوں کے باوجود علاقے سے سرچ آپریشن ختم نہ کیا۔