Sunday, May 19, 2024

مقبوضہ کشمیر ،ضلع ترال میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن، ایک کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ،ضلع ترال میں قابض بھارتی  فورسز کا آپریشن، ایک کشمیری نوجوان شہید
November 9, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ترال میں قابض بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلواما کے علاقے ترال کا محاصرہ کیا۔ ضلع ترال میں آپریشن کے دوران انتہا پسند بھارتی فورسزنے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ترال، آونتی پورہ اور پمپور میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ ادھر بھارتی فورسز کے مظالم میں گزشتہ ماہ زخمی ہونے والی خاتون سری نگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔