Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر ، دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کر لی

مقبوضہ کشمیر ، دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کر لی
March 31, 2019

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  میں 24 گھنٹوں کے دوران 2بھارتی فوجیوں نے خودکشی کر لی ۔

خطے میں چودھراہٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کے اپنے فوجی ہی نفسیاتی  امراض کا شکار ہیں ، مقبوضہ کشمیرمیں تعینات ایک اور بھارتی اہلکار نے اپنی جان لے لی  جبکہ 24 گھنٹے میں خودکشی کرنیوالے فوجیوں کی تعداد دو ہو گئی ۔

مقبوضہ کشمیر  میں تعینات بھارتی فوجی شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے ، خودکشیاں اور ساتھیوں کو مارنا معمول بن گیا ۔

خودکشی کا واقعہ سری نگر کے علاقے سوانہ میں واقع بھارتی فورسز کے کیمپ میں پیش آیا، جہاں انڈو تبت بارڈر پولیس اہلکار رام پال مینا نے اپنی سروس رائفل سے ہی اپنی جان لے لی۔

بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان دنیا میں سب سے زیادہ ہے ، جنوری 207 سے اب تک 425 اہلکار اپنی جان لے چکے ہیں ، ماہرین نفسیات اس کی بڑی وجہ اہلکاروں کو چھٹیاں نہ ملنا، شورش زدہ علاقوں میں لمبے عرصے کیلئے تعیناتی اور تنخواہوں میں کمی قرار دیتے ہیں۔