Thursday, May 9, 2024

مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ، شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ، شاہ محمود قریشی
September 23, 2019
نیویارک (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا، بھارت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جھوٹ بول رہا ہے، مودی کہہ رہا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں، ،مقبوضہ وادی میں اب بھی اسکول، ٹرانسپورٹ اورمواصلاحات کے ذرائع معطل ہیں،یہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ وزیر خارجہ نے کشمیری رہنماﺅں کے ہمراہ نیویار ک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں خوف کا ماحول پیدا کر رکھا ہے، پابندیوں کے باوجود وادی میں مظاہرے ہو رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو اسپتالوں تک رسائی میسر نہیں، ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہونے کے سبب مریضوں کو اہسپتال لے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری رہنماﺅں نے عالمی رہنماﺅں کو کشمیر کی صورتحال پر آگاہ کردیا ہے، مودی دنیا کے سامنے اپنا سیاہ چہرہ چھپا نہیں سکتا، وزیراعظم کے خطاب سے قبل ہی عالمی رہنما ءمقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم کے حوالے سے آگاہ ہیں ۔اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحا ل پر خصوصی مندوب مقرر کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس مو قع پر کشمیری رہنما غلام نبی فائی بولے کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں، مقبوضہ وادی میں بھارت مظالم دنیا کے سامنے عیاں ہیں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔