Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی بربریت سے شہادتوں کی تعداد 35ہوگئی

مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی بربریت سے شہادتوں کی تعداد 35ہوگئی
July 12, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف چوتھے دن بھی مکمل ہڑتال رہی ،عینی شاہدین کے مطابق سنسان شہر سری نگر میں مزید بھارتی فوجی دستے پہنچ گئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے35 افرادجاں بحق جبکہ 1430 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی فوج کی غیر قانونی  پیلٹس گن سے فائرنگ سے کئی سو  کشمیریوں کی بینائی ضائع ہو گئی ہے۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بند ہے  جبکہ فون کالز پر نگرانی کی جا رہی ہے اورسرکاری عمارتوں پر کڑا پہرہ ہے۔ نامعلوم رضا کاروں نے خفیہ طور پر تنگ گلیوں میں کھانا تقسیم کیا۔ اُدھر بھارت میں نریندر مودی کی زیر صدارت ’’کشمیر اجلاس‘‘ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ  نریندر مودی نےقومی سلامتی کے مشیر کو صورت حال پر نظر رکھنے کا حکم  بھی دیا ہے۔۔۔