Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری جوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری جوان شہید
July 25, 2020
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے، قابض فورسز نے مزید 2 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بے لگام بھارتی فوج کی بربریت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے رنبیرگڑھ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران تازہ کارروائی میں دونوں کشمیری جوانوں کو شہید کیا گیا۔ علاقے میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنے 356 روز ہوگئے، وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی گئی جس کا مقصد دنیا کو پیغام دینا تھا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو مسترد کردیا۔