Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کا وادی میں نام نہاد آپریشن شروع کر دیا

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کا وادی میں نام نہاد آپریشن شروع کر دیا
March 30, 2019

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں  ، ضلع شوپیاں اور اننت ناگ میں قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن شروع کردیا، علاقہ بھی گولیوں کی تڑتڑاہت سے گونج اٹھا۔

انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر  میں مودی سرکار  کی ریاستی دہشت گردی برقرار ہے ، ضلع شوپیاں اور اننت ناگ میں قابض بھارتی فورسز نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ علی الصبح ہی شروع  کردیا گیا  جبکہ اس دوران وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی گونجتی رہی ہیں۔

قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی ۔

ادھر بھارتی فورسز میں ذہنی تناؤ کا مسئلہ دن بدن شدت اختیار کررہاہے ، ضلع بارہمولہ میں تعینات بھارتی نائب انسپکٹر نے خودکشی کرلی۔

نائب انسپکٹر چندرمانی انڈو تبت بارڈر پولیس کا اہلکار تھا جس نے اپنی سروس پستول سے خود کو گولی ماری۔