Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال
March 10, 2017
سرینگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران کشمیری نوجوان کی شہادت کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال رہی۔ حریت رہنمائوں کی اپیل پر ہونے والی ہڑتال کے دوران تمام تجارتی مراکز،دکانیں اور سکول بندرہے۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پلوامہ میں بھارتی فورسز اور مجاہدین میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران کشمیری نوجوان کی شہادت کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی۔ وادی خصوصا سری نگر کے تمام اسکولز،تجارتی مراکز، دکانیں اور دیگر معاملات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ حریت رہنمائوں کی اپیل پر ہونے والی ہڑتال کے موقع پر وادی کے مختلف حصوں میں بھارتی فورسز کی بڑی تعداد تعینات رہی جبکہ عوام گھروں میں محصور ہو کررہ گئے۔ خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ہونے والی اس جھڑپ میں دومجاہدین کی شہادت کا دعویٰ بھی کیاتھا۔