Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بنے گا ، صدر آزاد کشمیر مسعود خان

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بنے گا ، صدر آزاد کشمیر مسعود خان
September 20, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بنے گا۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کشمیریکجہتی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں آتش فشاں تیار ہورہا ہے جو پھٹے گا تو ہندوستان کا کوئی کونہ نہیں بچے گا۔ بھارت اپنی ہی لگائی ہوئی آگ میں جل کر راکھ ہو جائے گا۔ کشمیری عوام نے بھارت کی نو لاکھ فوج کو چاروں خانے چت کیا ہوا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے ہماری جنگ ہندو سے نہیں انتہا پسندی کیخلاف ہے۔

صدر آزاد کشمیر بولے جوابی وار کیا تو ہندو فوجی اپنی وردیاں چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ ہندو انتہا پسندوں کو پیغام ہے جو آگ بھڑکا رہے ہو اس میں خود جلو گے۔ چنگاری سرینگر میں سلگائی گئی ۔ اس میں ہندوستان جل کر تباہ ہو گا۔

انہوں نے کہا عالمی برادری نے پہلی بار کشمیریوں کی کھل کر حمایت کی۔ پاکستانی قوم اور حکومت نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔