Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کا ایمبولنس روکنے سے کینسر کے مرض میں مبتلا عبدالقیوم بانڈے دم توڑ گیا

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کا ایمبولنس روکنے سے کینسر کے مرض میں مبتلا عبدالقیوم بانڈے دم توڑ گیا
April 16, 2019

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  نے ایک بار پھر انسانیت کا جنازہ نکال دیا۔ جموں کشمیر ہائی وے پر سکیورٹی قافلہ گزرنے کے دوران ایمبولینس کا داخلہ روک دیا جس کے سبب کینسر میں مبتلا مریض راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

 انسانیت اور اخلاقیات سے عاری بھارتی فوج کا ایک اور  غیر انسانی قدم سامنے آیا۔ جموں کشمیر ہائی وے پر   ایمبولینس کا داخلہ روکنے سے  مریض دم توڑ گیا۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کینسر کے موذی مرض میں مبتلا  عبدالقیوم بانڈے کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے دودا لیجایا جارہا تھا لیکن  بھارتی اہلکاروں نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمبولینس روک لی ۔

 یہ سب اس لیے ہوا کیونکہ اس وقت وہاں سے سی آر پی ایف کا قافلہ گزر رہا تھا ۔ بیمار شخص کے رشتہ  اہلکاروں سے التجا کرتے رہے کہ انہیں جانے دیا جائے لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔  

 ایمبولینس کے ڈرائیور فردوس شاہ  کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتظامیہ سے مریض کو لیجانے کی خصوصی اجازت لے رکھی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں روکا گیا۔  

افسوسناک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین  نے سنگدل بھارتی اہلکاروں  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔