Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے پہلگام میں 3کشمیری شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے پہلگام میں 3کشمیری شہید کر دیے
January 16, 2017

سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، پہلگام میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے روایتی موقف دہراتے ہوئے تینوں بے گناہ کشمیریوں کا تعلق حزب المجاہدین سے قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے حریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلگام کے اورہ نامی گائوں کا محاصرہ کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تینوں حریت پسند شہید ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق تینوں نوجوانوں کو جعلی مقابلے کے دوران شہیدکیا گیا۔

حیرت انگیز طور پر فائرنگ کے تبادلے میں کسی بھارتی فوجی کو آنچ تک نہیں آئی۔ بھارتی فوج نے حریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔