Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے شہید کا جسد خاکی لیجانے والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ‏ڈالا

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے شہید کا جسد خاکی لیجانے والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ‏ڈالا
April 15, 2019

سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  میں قابض بھارتی فوج نے انسانیت سوز کی تمام حدیں پار کردیں، شہید کی میت لے جانیوالے کشمیریوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور میت کی بےحرمتی بھی کی۔

مقبوضہ کشمیر میں شہید کشمیری نوجوان کا جسد خاکی بھی بھارتی فوج کو کھٹکنے لگا، شہید کی میت لے جانے والے کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کا تشدد، میت کی بے حرمتی بھی کی، انسانیت سوز اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

طاقت کے نشے میں دھت قابض بھارتی فوج نے میت  کو گاڑی سے نکال کر بے حرمتی کی، میت لے جانے والی گاڑی میں سوار کشمیریوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

قابض فورسزنےنوجوان کو 13اپریل کو ضلع شوپیاں میں فائرنگ کرکےشہیدکیا تھا۔

ادھر مودی سرکارنے دہلی کی زمین سکھوں کیلئے تنگ کردی، پولیس کو سکھ کمیونٹی کی فیکٹریاں اور دکانیں بندکرانے کیلئے بھیج دیا۔

پرتشدد بھارتی پولیس فورس نے سکھوں پر بہیمانہ تشدد اور لاٹھی چارج کیساتھ پتھراؤ بھی کیا، واقعے پر سکھ کمیونٹی میں شدید غم و غصےکی لہردوڑ گئی۔

سکھ کمیونٹی کاکہنا  ہے کہ کئی دنوں سے بند دکانوں پر ہی جرمانےکےنوٹس لگائےجارہے ہیں ، پولیس کے پاس آرڈر ہیں تو لوگوں کو کیوں نہیں دکھاتی۔