Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ، ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ، ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان شہید
April 24, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔  ضلع پلوامہ میں ایک اورنوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیری میڈیاکے مطابق مقبوضہ وادی میں جاری کشیدگی میں کمی نہ آئی۔ بھارتی فورسزنے ایک بار پھر پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتےہوئے پرامن احتجاج کرنے والے متعدد طالبعلموں کو زخمی کر دیا۔ بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد کے علاقےلال چوک میں طلبہ کے پرامن مظاہرے پر دھاوا بولتے ہوئے پیلیٹ گنز کا منہ کھول دیا جس سے طلبا کے سینے پیٹ اور آنکھوں پر گہرے زخم آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترال میں سکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا جبکہ بارہمولا کے ہائی سکول سے ستر سے زائد طلبہ کو حراست میں بھی لے لیا۔ سرینگر، شوپیاں، پلوامہ، گاندربل، کنگان ، باندی پورہ اور اسلام آباد میں بھرپور مظاہرے کئے گئے جن میں قابض انتظامیہ اور مودی سرکار کی بربریت کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی گئی۔