Saturday, May 11, 2024

مقبوضہ کشمیر، بھارت کےغاصب لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندرا مرمو نے استعفیٰ دیدیا

مقبوضہ کشمیر، بھارت کےغاصب لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندرا مرمو نے استعفیٰ دیدیا
August 6, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) آزادی کے متوالوں کے سامنے بھارت کوایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، تحریک حریت کو ناکام بنانے میں ناکامی پر ہے، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصب لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندرا مرمو نے استعفیٰ دے دیا۔ انتہاپسند مودی ہارگیا، حریت پسند کشمیری جیت گئے، بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں تعینات قابض بھارت کے غاصب نمائندے کی چھٹی ہوگئی، تحریک حریت کوکچلنے میں ناکامی پرغاصب لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندرا مرمو (جی سی مرمو) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انتہا پسندمودی کا غاصب نمائندہ حریت پسندوں کے سامنے ایک سال بھی نہ ٹک سکا، جی سی مرمو نے قابض انتظامیہ کے غاصب نمائندہ لیفٹننٹ گورنر کے طور پر 31 اکتوبر 2019 کو حلف اٹھایا تھا۔ تعیناتی کے سارے عرصہ میں جی سی مرمو نے سفاک بھارتی فوجیوں کو کھلی چھوٹ دئیے رکھی، سیکڑوں جھوٹے سرچ آپریشنز میں مظلوم کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہایا گیا، لیکن جذبۂِ آزادی کم ہونے کی بجائے پہلے سے بھی کہیں زیادہ بڑھ گیا اور بالآخر غاصب لیفٹننٹ گورنرکے استعفے کی وجہ بن گیا۔ بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور مرمو کے استعفے کی اصل وجہ چھپانے کیلئے جی سی مرمو کو بھارتی انتظامیہ میں بڑا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔