Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر بھارت کا ویتنام بن جائیگا ، مرکنڈے کاٹجو

مقبوضہ کشمیر بھارت کا ویتنام بن جائیگا ، مرکنڈے کاٹجو
September 30, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  میں جاری مظالم پر بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کانجو بھی بول پڑے ، کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا ویتنام بن جائے گا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں نے گوریلا جنگ کے بیج بو دیے ہیں ،آرٹیکل 370 کے خاتمے پر جشن منانے والوں کیلئے یہ ڈراؤنا خواب بن جائے گا۔ مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مواصلاتی بندشوں نے کشمیریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے،  ابندیوں کے ہٹتے ہی مقبوضہ وادی مظاہروں کی زد میں ہو گی، بھارت کیلئے صورتحال نہ نگلتے بنے نہ اگلتے بنے جیسی ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر کی پوری آبادی تنہا اور بھارت کی دشمن ہو چکی ہے ۔