Tuesday, May 21, 2024

مقبوضہ کشمیر ، بدترین کرفیو کا آج 34واں روز ،کشمیری بدستور گھروں میں محصور

مقبوضہ کشمیر ، بدترین کرفیو کا آج 34واں روز ،کشمیری بدستور گھروں میں محصور
September 7, 2019

سری نگر (92ٰ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کا آج 34 واں روز جبکہ کشمیری بدستور گھروں میں محصور ہیں، احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

 ادویات اور غذائی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ پبلک ٹرانسپورٹ 5 اگست سے بند ہے۔ مواصلاتی نظام بھی بدستور بند پڑا ہے۔

محرم کی مجالس اور جلوس روکنے کے لیے ظالم بھارتی حکومت نے کرفیو میں مزید سختی کر دی ہے۔

مزید 29 کشمیریوں کو آگرہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں کشمیری بدستور جیلوں میں بے یارو مددگار پڑے ہیں۔

گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہزروں لوگ سری نگر، سوپور، ہاجن، اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیاں میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی حکومت کے خالف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

بھارتی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔