Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر ، بانڈی پورہ میں جاری سرچ آپریشن میں 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، بانڈی پورہ میں جاری سرچ آپریشن میں 3 کشمیری نوجوان شہید
September 21, 2018
سرینگر (92 نیوز) بزدل بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ کے علاقے کو بھی میدان جنگ بنا ڈالا۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ شہادت کے بعد جھڑپوں میں تین پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔ آزادی رائے کا سبق دینے والے بھارت نے کشمیر میں تمام حدیں پار کر دیں۔ یوم عاشور کا بھی تقدس بھی بھول گیا۔ کشمیریوں کو حضرت امام حسینؓ اور شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکنے کی کوشش میں حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق کو نظر بند کر دیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق میر واعظ نے یوم عاشور کےحوالے سے خصوصی خطبہ دینا تھا۔ بھارتی حکام نے انکے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کے بےجا استعمال پر کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ بھی بول اٹھیں۔ کہتی ہیں مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی حکومت کی طاقت کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، کشمیر کا مسئلہ ریاستی طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے۔