Sunday, May 5, 2024

مقبوضہ کشمیر بارے غیر قانونی اقدام پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

مقبوضہ کشمیر بارے غیر قانونی اقدام پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
August 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے غیرقانونی  بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا ، بھارت کے  اقدام پر پاکستان  نے بھارتی ہائی کمشنر  کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا ۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ  بھارت مقبوضہ ‏کشمیر میں کئے گئے تمام حالیہ اقدامات واپس لے اور سلامتی کونسل کی تمام قرار ‏داددوں پر عمل در آمد کیا جائے۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے  میں  کرفیو اور 1 لاکھ 80 ہزار اضافی فورس  کی تعیناتی پر  تشویش  کا اظہار کیا ۔ پاکستان نے واضح  کیا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے  حمایت جاری رہے   گی ، کشمیری قیادت کی نظر بندی مواصلاتی نظام کی تعطلی اورجموں و کشمیر کا ڈیموگرافک اسٹرکچر تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام قابل مذمت ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کے بنیادی حق کے  لیے حمایت فراہم کرتا رہے گا۔ احتجاجی مراسلے میں  بھارت کو  مقبوضہ وادی سے متعلق غیرقانونی اقدامات روکنے کا  کہا گیا  ہے بھارت مزید کسی ایسے اقدام سے گریز کرے جو حالات کو اور گھمبیر بنادیں ۔ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل  بھی  واضح  کر چکے ہیں کہ پاکستان بھارت کے غیرقانونی اقدام کےخلاف تمام آپشنز بروئے کارلائے گا ،  بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کے ایسے اقدامات کشمیریوں کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے ،پاکستان  مقبوضہ کشمیرسے متعلق بھارت کےصدارتی آرڈیننس کی بھرپورمذمت کرتا  ہے ۔