Tuesday, May 21, 2024

مقبوضہ کشمیر ، بارہمولا میں چار مزید نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر ، بارہمولا میں چار مزید نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا
August 9, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہ مولا میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ دو روز میں شہادتوں کی تعداد چھ ہو گئی ۔ جنت نظیر وادی کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کا کھیل جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور نائن پیرا کمانڈوز نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا گیا۔ تھوڑی دیر قبل اسی علاقے میں  نامعلوم افراد  کے حملے میں ایک بھارتی کمانڈو زخمی ہو گیا تھا۔ دوسری جانب  ضلع پلوامہ  کے علاقے گڈورا میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ اس دوران قابض فورسز نے  مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ حریت رہنماؤں نے قابض  فوج کے ہاتھوں دو روز میں چھ کشمیریوں کی شہادتوں کی شدید مذمت کی ہے ۔