Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر : انڈین کرفیو کا 79واں روز‘ کشتواڑہ میں متعدد حریت پسند گرفتار

مقبوضہ کشمیر : انڈین کرفیو کا 79واں روز‘ کشتواڑہ میں متعدد حریت پسند گرفتار
September 25, 2016
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اناسی ویں روز میں داخل ہو گئی۔ کشتواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر دی۔ مقامی حریت رہنما سمیت متعدد آزادی کے متوالوں کو گرفتار کر لیا۔ قابض فوج کے مظالم سے شہید کشمیریوں کی تعداد ایک سو آٹھ سے زیادہ جبکہ زخمیوں کی تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت جتنے ظلم ڈھاتا ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی لگن اور بڑھ جاتی ہے۔ کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے ”بھارت سے آزادی۔۔کشمیر بنے گا پاکستان“۔ بھارت نہتے کشمیریوں پر اناسی روز سے مسلسل تشدد کر رہا ہے اور انہیں احتجاج کی بھی اجازت نہیں۔ جگہ جگہ کرفیو اور ناکے لگے ہیں۔ آج بھی کشتواڑہ میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج نے فائر کھول دیا اور مقامی حریت رہنما امام مسجد اوررکن مجلس شوریٰ سمیت متعدد آزادی کے متوالوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری آزادی کی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔