Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے سپیکر کو مدعو نہیں کر سکتے !!! پاکستان میں ہونےوالی دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس منسوخ

مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے سپیکر کو مدعو نہیں کر سکتے !!! پاکستان میں ہونےوالی دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس منسوخ
August 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان میں ہونے والی دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کےلئے ممکن نہیں کہ کشمیر پر کوئی اور فیصلہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سپیکر کو دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں بلا کر کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچا سکتے اس لئے کانفرنس کی میزبانی سے انکا ر کر دیا ہے۔ سپیکر قومی ا سمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لندن دولت مشترکہ سیکرٹریٹ سے فون آیا کہ مقبوضہ کشمیر کے سپیکر کو بھی پارلیمانی کانفرنس میں مدعو کیا جائے جس پر ہم نے خط لکھ کر کہا کہ ان کو بلانے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا، ہم انہیں نہیں بلا سکتے جس پر ہم نے پاکستان میں ہو نے والی پارلیمانی کانفرنس سے انکار کر دیا، اب کانفرنس کسی اور ملک میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر کوئی لچک نہیں دکھائے گا اور ہم یکم ستمبر کو نیویارک میں ہونے والی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے خود اس معاملے پر ووٹنگ کو ترجیح نہیں دی۔ اگر کانفرنس بھارت میں ہو گی تو ہم ضرور شرکت کر یں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 121 ممالک کے 500 سے زائد ممبران نے کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔