Wednesday, May 8, 2024

مقبوضہ وادی کے عوام کا ستائیسویں شب کے موقع پر پاکستان سے خصوصی اظہار محبت

مقبوضہ وادی کے عوام کا ستائیسویں شب کے موقع پر پاکستان سے خصوصی اظہار محبت
June 2, 2019
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ وادی کے عوام نے ستائیسویں شب کے موقع پر پاکستان سے خصوصی اظہار محبت کیا۔ وادی بھر میں خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ سری نگر کی جامع مسجد میں ہونے والے روح پرور اجتماع میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور رب کے حضور سجدہ ریز ہوکر مغفرت اور آزادی کی دعائیں مانگیں۔ اجتماع سے میرواعظ عمر فاروق نے بھی خطاب کیا۔ کشمیری ان مبارک ساعتوں میں بھی پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا نہ بھولے اور جامع مسجد کے داخلی راستوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور ان مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتی رہی۔