Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ وادی میں گورنر راج کو ہٹا کر صدارتی راج نافذ کر دیا گیا

مقبوضہ وادی میں گورنر راج کو ہٹا کر صدارتی راج نافذ کر دیا گیا
December 20, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض مودی سرکار کشمیری شہریوں کا  حق چھیننے کیلئے سرگرم ہے۔ مقبوضہ وادی میں گورنر راج کو ہٹا کر صدارتی راج نافذ کر دیا گیا۔ قانون سازی سمیت تمام آئینی اور انتظامی اختیارات مرکزی پارلیمنٹ کو منتقل ہوگئے۔ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے وادی میں صدارتی راج کے اعلان پر دستخط کر دیئے۔ وادی میں گورنر چھ ماہ کیلئے اقتدار میں آتا ہے جس کے بعد کشمیری دوبارہ انتخابات کےذریعے اپنا نیا گورنر منتخب کرتے ہیں اور اس دوران وادی کی صدارت بھارتی صدر کے ہاتھ آجاتی ہے تاہم صدارتی راج کا یہ دورانیہ تین سال سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں آج چھ ماہ بعد گورنر راج ختم ہو گیا ہے۔ انتخابات کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں یہ صدارتی راج 6 ماہ تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب 1996کے بعد پہلی بار صدارتی راج نافذ کیا گیا ہے۔