Friday, April 19, 2024

مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو اور پابندیوں کو 84 روز ہو گئے

مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو اور پابندیوں کو 84 روز ہو گئے
October 27, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو اور پابندیوں کو 84 روز ہو گئے ہیں۔ جنت نظیر وادی کو بھارت نے دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بنا ڈالا ہے۔ مقبوضہ وادی کےچپہ چپہ پر بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ ہزاروں لوگ قید خانوں میں بند پڑے ہیں۔ مواصلاتی بندش نے بھی لوگوں کی زندگیاں جہنم بنا دی ہیں۔ مقبوضہ وادی میں انسانی بحران بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ سردیوں کی آمد آمد ہے اور لوگوں کے پاس راشن ختم ہو چکا ہے۔ جان بچانے والی ادویات بھی ختم ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 72 سال ہو گئے۔ بھارت نے27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر  میں اپنی فوجیں داخل کر کے قبضہ کیا تھا۔ دنیا بھر میں کشمیری آج کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی پکار پر سری نگر کے لال چوک کی جانب مارچ ہو گا جہاں مظاہرین دھرنا دیں گے۔ کشمیریوں کے مارچ سے خوف زدہ مودی حکومت نے پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے اور فوجیوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔