Friday, May 3, 2024

مقبوضہ وادی میں بھارتی کرفیو کا 72واں روز‘ شہداءکی تعداد 105 ہو گئی

مقبوضہ وادی میں بھارتی کرفیو کا 72واں روز‘ شہداءکی تعداد 105 ہو گئی
September 19, 2016
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی دہشت گردی تھم نہ سکی۔ 72روز سے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، آنسوگیس اور مرچوں والے سپرے سے ظلم ڈھایا جا رہاہے۔ شہید کشمیریوں کی تعداد ایک سوپانچ اور زخمیوں کی تعداد پندرہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت تیسرے ماہ میں داخل ہو چکی ہے۔ لاکھوں فوجیوں اور سکیورٹی فورسز کے باوجود بھارت کشمیریوں کو ان کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکا۔ کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ اور نعرہ ہے کہ ”لے کر رہیں گے آزادی ۔۔ کشمیر بنے گا پاکستان“ مگر بھارت ہٹ دھرمی پرقائم ہے اورکشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے نظریں چرا رہا ہے۔ حتیٰ کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا پردہ چاک ہونے کے ڈر سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو بھی دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ نہتے کشمیری روز بھارتی مظالم اورکرفیوکے باوجود گھروں سے نکلتے ہیں۔ کبھی جلسے جلوس تو کبھی آزادی مارچ کیا جاتا ہے مگر بھارت طاقت کے نشے میں ایسا مست ہے کہ اسے انسانی جان کی کوئی قدر نہیں۔ حریت قیادت بھی بدستور نظربند اور گرفتار ہے۔