Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ وادی میں بدترین کرفیو کا آج 56 واں دن ، کشمیری گھروں میں محصور

مقبوضہ وادی میں بدترین کرفیو کا آج 56 واں دن ، کشمیری گھروں میں محصور
September 29, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 56 روز ہو گئے۔ 80 لاکھ کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔ جو باہر نکلتا ہے بھارتی قابض درندے ان پر گولیاں برسا دیتے ہیں۔ عمران خان کی تاریخی تقریر کے بعد بھارت بوکھلا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ بھارت نے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر ڈالا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی شاندار تقریر نے بھارت کے ہوش اڑا دیے۔ پردہ چاک ہونے پر بوکھلائے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ پولیس وین سے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی کے اعلانات کیے جانے لگے۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد رات گئے مقبوضہ کشمیر کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ کشمیریوں نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بلند کر دیے۔ بھارت سے آزادی کا مطالبہ بھی دہرا دیا۔ کشمیریوں کے احتجاج سے خوف زدہ بھارتی حکومت نے مزید فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں۔ آہنی تار لگا کر راستے بھی بند کیے جا رہے ہیں۔