Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کا ظلم وستم جاری، مغربی کنارے میں فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہری شہید

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کا ظلم وستم جاری، مغربی کنارے میں فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہری شہید
October 29, 2015
حبرون (ویب ڈیسک) مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کا ظلم وستم جاری ہے۔ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے حبرون میں ایک بار پھر حملے کا الزام لگا کر فلسطینی شہری کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔ مغربی کنارے میں یہودی بستی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی خاتون پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ یکم اکتوبر سے اب تک ساٹھ فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ حالیہ کشیدگی کے دوران گیارہ اسرائیلی بھی مارے جا چکے ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں جس کی وجہ سے اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین میں جھڑپیں معمول بن چکی ہیں۔