Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ علاقوں کو حقوق دلوائے بغیر عالمی قوانین کی پاسداری کے بیانات کھوکھلے رہیں گے ، ملیحہ لودھی

مقبوضہ علاقوں کو حقوق دلوائے بغیر عالمی قوانین کی پاسداری کے بیانات کھوکھلے رہیں گے ، ملیحہ لودھی
June 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکڑ ملیحہ لودھی نے کہا مقبوضہ علاقوں کو حقوق دلوائے بغیر عالمی قوانین کی پاسداری کے تمام بیانات کھوکھلے رہیں گے۔ ڈاکڑ ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی میں مباحثے سے خطاب میں کہنا ہے کہ مصائب میں گھرے افراد کی امداد کی عالمی کاوشوں کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ عالمی مسائل کے عدم حل کا باعث قوانین کا فقدان نہیں بلکہ عملدرآمد نہ ہونا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کو حقوق دلوائے بغیر عالمی قوانین کی پاسداری کے تمام بیانات کھوکھلے رہیں گے ۔ ہمیں تنازعات کو بڑھنے سے پہلے ہی سفارتکاری اور ثالثی کے ذریعے حل کر لینا چاہیے۔ ڈاکڑ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ نفرت انگیز بیانیوں، اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر  منفی اثرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ہمارے خطے میں نفرت پر مبنی سیاسی بیانیوں کا پھیلاؤ تشوش کا باعث ہے۔